سید علی گیلانی کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے

سری نگر: کشمیر کی جدوجہد آزادی کے اہم رہنما اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

سید علی گیلانی بھارتی مظالم کے خلاف توانا آواز تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کی تقریباً سات دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاریں اور دو دہائیوں تک بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

سید علی گیلانی 1972، 1977 اور 1987 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ انہوں نے زندگی کے آخری 11 برس سری نگر کے علاقے حیدرپورہ میں اپنے گھر پر نظر بندی کی حالت میں گزارے۔

سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021 کو حیدرپورہ میں اپنے گھر پر نظر بند رہتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے پابندیوں کے باوجود ان کی تدفین کی گئی، جبکہ ان کے جسدِ خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے