مرادپور مشرقی محلہ میں گٹروں کا پانی جمع، شہریوں کو شدید مشکلات

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹرحسنین راجہ): گوہدپور کے علاقہ مرادپور مشرقی محلہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث گٹروں کا پانی گلیوں میں جمع ہوگیا ہے، جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق گلیوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور آمد و رفت تقریباً ناممکن ہو گئی ہے۔ پانی جمع ہونے کے باعث نہ صرف روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ سکول جانے والے طلبہ و طالبات اور بزرگ شہری بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ بارہا نشاندہی کے باوجود نکاسی آب کے مسئلے پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جس کے باعث صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔

شہریوں نے اپنے منتخب نمائندوں اور بالخصوص سابق چیئرمین مرادپور میاں شاہد سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گلیوں میں نکاسی آب کی پائپ لائنیں بچھائی جائیں اور راستوں کی مرمت کرائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے