گھوٹکی کی مختلف مارکیٹوں میں جام آصف رزاق خان دھاریجو کا پیدل دورہ، پھولوں کی پتیاں نچھاور، اجرکیں پیش

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی اور پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ گھوٹکی کے صدر جام آصف رزاق خان دھاریجو نے شہر کی مختلف بازاروں کا پیدل دورہ کیا اور شہری صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے لیڈیز بازار اور اس کے مختلف حصوں سمیت قادرپور روڈ، سندھی اسکول روڈ، کوثر مسجد روڈ اور دھرم بونگی روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں، تاجروں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔

تاجروں اور دکانداروں نے جام آصف رزاق خان دھاریجو کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا اور انہیں اجرکیں پہنائیں۔ اس موقع پر تاجروں نے شہر میں ترقیاتی کاموں، شہری بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

جام آصف رزاق خان دھاریجو کا کہنا تھا کہ شہریوں سے براہِ راست رابطہ رکھنے اور ان کے مسائل کو قریب سے سمجھنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ اہمیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران، میونسپل کمیٹی گھوٹکی کے کونسلرز، میونسپل عملے کے ملازمین، شہر کی معزز شخصیات، صحافیوں، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے