واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران میں تجاویز کا تبادلہ، جنگ بندی پر پیش رفت

واشنگٹن (کیو این این ورلڈ) عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں مختلف تجاویز کا تبادلہ اور اہم نکات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

الجزیرہ نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان بیک وقت سفارتی رابطے جاری ہیں، جہاں دونوں جانب سے ریڈ لائنز اور ممکنہ شرائط پر تفصیلی گفتگو ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اس بات پر بضد ہیں کہ کسی بھی پیش رفت سے قبل ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات چیت کو ترجیح دی جائے، جبکہ ایرانی مؤقف یہ ہے کہ سب سے پہلے ایرانی سمندری حدود میں جاری ناکہ بندی ختم کی جائے۔

الجزیرہ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آنے کے امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں، وہیں یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ کسی بھی غیر متوقع واقعے کی صورت میں کشیدگی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور اسرائیل کے درمیان دو سے تین ہفتوں پر مشتمل ایک محدود جنگ کے امکانات پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، جس کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر مخصوص شرائط کے تحت لانا بتایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے