کوئٹہ (کیو این این ورلڈ) ریاست مخالف بیانیہ اپنانے کے الزام پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا بابر یوسفزئی کے مطابق ریاست مخالف بیانیے کے الزام پر 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، جن میں 95 یونیورسٹی اساتذہ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں محکمہ صحت کے 3 ملازمین اور دیگر 5 سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔
بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ برطرف کیے گئے ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، جبکہ ملک کے خلاف زہر اگلنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔