اوکاڑہ: (کیو این این ورلڈ/ بیوروچیف ملک ظفر ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور بار کی نومنتخب قیادت سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ گورنر پنجاب کی آمد پر وکلاء برادری اور بار عہدیداران کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، بار کے احاطے میں جشن کا سماں رہا اور وکلاء نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ فلک شگاف نعروں سے ان کا خیرمقدم کیا۔
حلف برداری کی اس پروقار تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد سمیت بار کے سینئر اراکین اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بار کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی آمد اور ان کے ہاتھوں حلف برداری وکلاء برادری کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، جس سے ادارے کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ گورنر پنجاب نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔