لاہور (کیو این این ورلڈ)پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے، جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق معطل ارکان آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے 50 ارکان میں سے 41 نے اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرائے، لیکن اپوزیشن اور حکومتی بنچز سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان نے تاحال یہ گوشوارے جمع نہیں کرائے، جس کی وجہ سے ان کی رکنیت کی معطلی برقرار رکھی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے تاکہ اجلاس کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔