اسلام آباد (کیو این این ورلڈ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ سات اہم بلوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا۔ صدر سیکرٹریٹ کے مطابق منظور شدہ بلوں میں ملکی معیشت، انسانی حقوق، ریلوے اور تعلیمی شعبے سے متعلق اہم قانون سازی شامل ہے۔

منظور شدہ بلوں میں نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، اور ریلوے کی منتقلی سے متعلق ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ سے متعلق بل 2026، دانش سکولز اتھارٹی بل 2026، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2026 اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔

ان بلوں کی منظوری کے بعد مختلف شعبوں میں اصلاحات اور قانون کے نفاذ کے لیے اہم اقدامات کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جن میں تجارتی، تعلیمی، انسانی حقوق اور مالیاتی اصلاحات کو بہتر بنانا شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے