راولپنڈی (کیو این این ورلڈ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کی یہ نیوز کانفرنس آج دوپہر 2 بجے شیڈول ہے جس میں وہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور دیگر اہم قومی و دفاعی امور پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سرحدوں کی صورتحال اور حالیہ سیکیورٹی چیلنجز کے حوالے سے بھی اہم حقائق سامنے لائیں گے۔