پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاستی اداروں اور حکومتی رٹ کو سپورٹ کرتی ہے تو بہتر ہے، بصورتِ دیگر حالات کے پیشِ نظر گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "جب صوبے کے حالات خراب ہوں اور حکومت ریاست کے ساتھ کھڑی نہ ہو تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے۔ اگر صوبائی حکومت ریاست کا ساتھ دے تو ٹھیک ہے، ورنہ ہمیں اپنا آئینی اختیار استعمال کرنا پڑے گا۔”

فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں کرسکے گی اور اس مرتبہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ "ملکی فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے، عدالتیں فیصلہ کریں گی۔”

گورنر نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً ہر بڑی سیاسی شخصیت جیل جا چکی ہے، اس لیے جیل جانا کوئی بڑی بات نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "انہیں ریہرسل کرنی چاہیے، تب پتا چلے گا کہ گورنر ہاؤس کیسے آتے ہیں۔ پہلے یہ گورنر ہاؤس کا تیل بند کرنے کی بات کرتے تھے، اب ان کی خود بولتی بند ہو جائے گی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے