طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کا نکھار: اوکاڑہ میں کوئز اور تقریری مقابلے، انعامات تقسیم

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ای لائبریری اوکاڑہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بچوں کے مابین کوئز اور تقریری مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ضلع بھر سے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذہنی و تقریری صلاحیتوں کے زبردست جوہر دکھائے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور ورزشی سرگرمیاں بچوں کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

ای لائبریری اوکاڑہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بچوں کے مابین کوئز اور تقریری مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا بنیادی مقصد نوجوانوں اور بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ ای لائبریری میں منعقدہ یہ مقابلے بچوں میں اعتماد اور معلوماتِ عامہ میں اضافے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوں گے۔ محکمہ سپورٹس سالانہ کیلنڈر کے تمام اہداف کو احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے