اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ / بیورو چیف ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک نے اپنے دفتر میں شہریوں کی سنوائی کرتے ہوئے ان کے مسائل اور شکایات فرداً فرداً سنیں اور فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ترجیحی بنیادوں پر احکامات جاری کیے۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے پاس جا کر ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری اور باانصاف حل کے لیے تمام انتظامی دفاتر کے دروازے سائلین کے لیے کھلے ہیں۔ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی مشکلات بلا تاخیر دور کی جائیں اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد ضلع میں گڈ گورننس کو فروغ دینا اور عوام و انتظامیہ کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کرنا ہے۔ شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور ہر معاملے پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے