کیو این این ورلڈ: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی حملوں کے دوران 30 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے بعد شہر کے ایک بڑے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ روسی میڈیا کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں ایک شخص کے ہلاک اور پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے بعد کیف اور اس کے نواحی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے، جبکہ امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دیں۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں جدید اور انتہائی درست نشانے والے میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے، جنہیں یوکرین کا فضائی دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران حالیہ مہینوں میں حملوں کی شدت اور دائرۂ کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں دونوں ممالک کے درمیان حملوں کے تبادلے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں روس میں 9 جبکہ یوکرین میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔