تھانہ صدر رینالہ خورد کا اے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار، 10 ہزار روپے رشوت برآمد

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کرپشن کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر رینالہ خورد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) رائے ولایت کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے رشوت کی مد میں وصول کیے گئے نشان زدہ 10 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس اوکاڑہ نے گزشتہ چند ہفتوں سے پولیس سمیت مختلف سرکاری اداروں میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی رائے ولایت کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے نشان زدہ رقم برآمد کر لی۔

اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے