میہڑ(کیو این این ورلڈ / نامہ نگار منظور علی جوئیہ)میہڑ کے قریب گاؤں سوجھرو میروانی کے 20 سالہ نوجوان لال بخش لاشاری نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں کے باعث زہریلی دوا کھا لی۔ ورثاء نے اسے تشویشناک حالت میں تعلقہ ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ نوجوان کی میت گاؤں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔