الاٹمنٹ لیٹرز میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر تقسیم

اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام “اپنی چھت اپنا گھر” سکیم کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے دفتر میں کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، درخواستوں کی پراسیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری کے مجموعی نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیم کے تحت جاری الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کامیاب امیدواروں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے، جس پر مستحق افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کی ایک اعلیٰ مثال ہیں اور اس سکیم کے ذریعے غریب اور بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی سے ان کی محرومیاں دور ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الاٹمنٹ لیٹرز میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر تقسیم کیے جا رہے ہیں اور دفتر میں ریکارڈ کو شفاف اور منظم رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کے لیے سروس کے عمل کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے