رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن رینالہ خورد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر سے سودا لینے کے لیے جانے والی سات سالہ بچی نہر میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ مقامی افراد نے بچی کی نعش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کمسن بچی گلشن گھر سے پیسے لے کر قریبی دکان سے سامان لینے کے لیے گئی تھی۔ وہ اندرون شہر سے گزرنے والی نہر ٹو ایل کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نہر میں جا گری۔
عینی شاہدین کے مطابق بچی کو ڈوبتا دیکھ کر مقامی افراد نے فوری طور پر اسے نہر سے نکالا، تاہم وہ شدید پانی میں ڈوبنے کے باعث جانبر نہ ہو سکی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی، جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔