اوکاڑہ: محرم الحرام پر اتحاد بین المسلمین کی اعلیٰ مثال قائم کی جائے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم پی اے محمد منیر اور ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد سمیت دیگر ضلعی افسران اور مختلف مسالک کے علماء کرام و کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امن عامہ کے لیے باہمی بھائی چارے کی فضا پروان چڑھانے کی ہدایات جاری کیں اور مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خلاف مشترکہ کاوشوں کے بھی احکامات دیے۔

اجلاس کے دوران علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام کے دوران مثالی کوارڈینیشن کے لیے اپنی تجاویز اور گزارشات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ ضلع اوکاڑا امن کا گہوارہ ہے اور یہاں تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین مثالی ہم آہنگی موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ محرم الحرام پر اتحاد بین المسلمین کی اعلیٰ مثال قائم کی جائے اور باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر یگانگت اور محبت کو فروغ دیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں عقیدت اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے، جبکہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے