گہوٹکی (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کے نواحی علاقے نیوی چک، مومل جی ماڑی کے قریب گلی کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ فریادی ظفر علی مہر نے الزام عائد کیا ہے کہ امجد مہر اور راجا مہر نے ان پر حملہ کیا، انہیں ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
فریادی کے مطابق گلی کے تنازع پر شروع ہونے والا اختلاف بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگیا، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات کرا کے انصاف فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب، مذکورہ الزامات کے حوالے سے امجد مہر اور راجا مہر کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔ صحافتی اصولوں کے تحت اگر دوسرے فریق کی جانب سے کوئی وضاحت یا مؤقف موصول ہوا تو اسے بھی مکمل اہمیت کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔
مقامی شہریوں نے انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہ سکے۔