قصور (طارق نوید سندھو سے) قصور پریس کلب میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کو اعزازی ممبرشپ بھی دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم الرحمان، حاجی محمد شریف مہر اور عمران فیضی نے صحافت میں دیانت داری، غیر جانبداری اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک ذمہ دار پیشہ ہے جس میں اصولوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔
اس موقع پر چوہدری محمد احمد جٹ، محمد شہزاد، طارق نوید سندھو، باقر کمال اسدی، حافظ محمد عدنان خان، مہر شبیر حسین، اختر حسین قصوری، محمد ہاشم بھٹی، مہر عبدالستار اور ساجد اسماعیل خان کو اعزازی ممبرشپ دی گئی۔ شرکاء نے اس موقع پر صحافت کے اعلیٰ اصولوں، پریس کلب کے وقار اور اتحاد کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب میں مختلف شخصیات نے شرکت کی جن میں عباس علی بھٹی، چوہدری سلیم ایڈووکیٹ، سید علی رضا شمسی، نواب فتح حیدر خان، نواب میر باز خان، حسیب لیاقت ایڈووکیٹ، سید عامر رضا شمسی ایڈووکیٹ، ساجد ریاض چوہدری ایڈووکیٹ، سید علی عمران کاظمی اور جنید احمد راجپوت شامل تھے۔