خیبر: ناکہ بندی کے دوران جعلی کرنسی پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار

جمرود (کیو این این ورلڈ ؟نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد کی قیادت میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں جمرود پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی برآمد کر کے ایک نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود صدیق خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ انچارج نواب شاہ شہید چوکی وزیر ڈھنڈ یاراہ جان نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔ تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے تین لاکھ روپے مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت انعام ولد فاروق سکنہ سفید سنگ شاگئی پشاور کے طور پر ہوئی ہے، جسے موقع پر ہی حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے