ننکانہ صاحب میں سٹی بیوٹیفکیشن منصوبے تیز، بجلی کی تاریں زیرِ زمین منتقل کرنے کا عمل جاری

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/ احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سٹی بیوٹیفکیشن وژن کے تحت پبلک پارکس اور شہر کی خوبصورتی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سفیان دلاور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں پر جاری کام، مقررہ ٹائم لائن اور آئندہ مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سٹی بیوٹیفکیشن کے بیشتر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ بجلی کی تمام تاریں زیرِ زمین منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس مرحلے کی تکمیل کے بعد سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر بیوٹیفکیشن سرگرمیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں، کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور دکانداروں سمیت شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، بہتر انفراسٹرکچر اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں پبلک پارکس کی بحالی اور بہتری کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو تفریح اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے