ڈی ایس پی جمرود سرکل سید خان نے تھانہ جمرود کا اچانک دورہ

جمرود (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی جمرود سرکل سید خان نے تھانہ جمرود کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے روزنامچہ، مال خانہ، حوالات، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور سرکاری ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ حوالات میں موجود ملزمان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی سید خان نے نفری کی حاضری، سرکاری اسلحہ اور انتظامی امور چیک کرتے ہوئے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے گشت اور ناکہ بندیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اسلحہ کی مناسب دیکھ بھال سمیت ڈیوٹی میں ذمہ داری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے