بینظیر قسط اب ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہوگی

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، اب امدادی رقم نئے طریقہ کار کے تحت فراہم کی جائے گی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف عوامی ریلیف پیکیجز کی ادائیگی پہلے بی آئی ایس پی مراکز یا مخصوص اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے کی جاتی تھی، تاہم اب حکومت نے ادائیگی کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات اور وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی وژن کے تحت بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط صرف بینظیر موبائل سم کے ذریعے کھولے گئے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

بی آئی ایس پی حکام نے تمام مستحقین سے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی تو فوری طور پر اپنا ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں تاکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق بینظیر موبائل سم مفت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 جون مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد رجسٹریشن میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے