سکھر: عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جے یو آئی کا بڑا احتجاجی مظاہرہ، ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت

سکھر (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جمعیت علماءِ اسلام ضلع سکھر کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ضلعی امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کی۔ ریلی جامعہ منزل گاہ سے شروع ہو کر پریس کلب سکھر تک نکالی گئی، جہاں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مظاہرے میں جمعیت علماءِ اسلام ضلع سکھر کے قائدین، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر فوری قابو پایا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

مظاہرے میں مفتی سعود افضل ھالیجوی، جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالحمید مھر، مولانا غلام اللہ ھالیجوی، مولانا عبدالکریم جونیجو، مولانا محمد امیر خان متقی، مولانا علی اکبر عباسی، مولانا سیف اللہ سمائر، مولانا اسداللہ بیو، قاری لیاقت علی مغل، مولانا امان اللہ سکھروی، مولانا عبدالوھاب مھر، قاری نصراللہ سکھروی، مولانا زبیر احمد مھر اور استاد زکریا برڑو سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے