رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار): شیرگڑھ روڈ پر فخر ٹاؤن کے قریب تیز رفتار لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 44 سالہ حافظ نذیر احمد، جو حویلی لکھا کا رہائشی تھا، شدید زخمی ہوگیا اور سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔