عالمی یومِ صحافت پر سیالکوٹ انفو کا صحافیوں کو خراجِ تحسین

(سیالکوٹ: کیو این این ورلڈ/بیورورپورٹ) سیالکوٹ انفارمیشن کی جانب سے عالمی یومِ صحافت کے موقع پر صحافت کے شعبے سے وابستہ تمام بہادر، نڈر اور اصول پسند صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافت صرف خبر کی ترسیل نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانے، معاشرتی اصلاح اور مظلوم کی آواز بننے کا ایک مقدس فریضہ ہے۔ آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت ہی کسی بھی مضبوط اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ دور میں جہاں فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈہ تیزی سے پھیل رہا ہے، وہاں ذمہ دار اور سچ پر مبنی صحافت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔

سیالکوٹ انفارمیشن نے تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات عوام تک درست معلومات پہنچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور دیانتداری سے ادا کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔

آخر میں کہا گیا کہ صحافت کا اصل مقصد صرف خبر دینا نہیں بلکہ سچ، انصاف اور شفافیت کو فروغ دینا ہے، اور ادارہ ہمیشہ انہی اصولوں کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے