گھوٹکی میں جرائم کیخلاف احتجاج، شہریوں کا سخت کارروائی کا مطالبہ

گھوٹکی( کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈکیتیوں، موٹرسائیکل چوری، منشیات اور جوئے کے اڈوں کی کھلے عام سرگرمیوں کے خلاف شہری اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

شہری اتحاد کی ریلی میں شہر میں مبینہ طور پر بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں، اوباش عناصر کی غنڈہ گردی، بلیک میلنگ اور پولیس کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ریلی کی قیادت چیئرمین شہری اتحاد رئیس الہوسایو گھوٹو، سرپرست مکھی کیکا رام اور سینئر وائس چیئرمین لالا قیصر زمان خان پٹھان نے کی۔ ریلی پریس کلب گھوٹکی سے شروع ہو کر پاکستان چوک تک پہنچی۔

احتجاج میں سینکڑوں دکانداروں، تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی اور شہر میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گھوٹکی میں فوری طور پر دیانتدار، قابل اور مؤثر پولیس افسران تعینات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

مظاہرین کے مطابق شہر میں آئس اور دیگر منشیات کی کھلے عام فروخت کے باعث نوجوان نسل شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر بے خوف ہو کر سرگرم ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے