میہڑ: مہیسر برادری کے دو گروپوں میں خونی لڑائی، پولیس نہ پہنچنے سے مزید خونریزی کا خدشہ

کندھ کوٹ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ: وقار احمد اعوان) تھانہ اے سیکشن کی حدود انڈس ہائی وے سبزی منڈی کے قریب ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق ملک برادری سے ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے سکھر ریفر کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے