کندھکوٹ:مزدوروں کے حقوق کیلئے ریلی، بہتر اجرت اور سہولیات کا مطالبہ

کندھ کوٹ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ: وقار احمد اعوان) یومِ مزدور کے موقع پر مزدور یونین کی جانب سے شکاگو کے شہداء کی یاد میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت طارق خان باجکاڑی، دادو جکراڻي، رئیس اسلم میراڻي، شمن باجکاڑی اور آفتاب باجکاڑی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔

ریلی میں مزدوروں، سماجی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور بہتر روزگار کی فراہمی کے حق میں زوردار نعرے بازی کی۔

مقررین نے شکاگو کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی قربانیوں کی بدولت دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کا شعور بیدار ہوا اور یکم مئی کو عالمی یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مقررین نے مزدوروں کو درپیش مسائل، کم اجرت اور غیر تسلی بخش حالاتِ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

آخر میں شرکاء نے شکاگو کے شہداء کے لیے دعا کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے