ڈی جی خان:صفائی ورکرز ہمارے ہیروز، یومِ مزدور پر تقریب اور آگاہی واک

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/سٹی رپورٹر+نمائندہ خصوصی) یومِ مزدور کے موقع پر “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت ڈیرہ غازی خان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے افسران اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر عثمان خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ شکیب سرور، ریجنل منیجر منصور ناگرہ سمیت دیگر افسران اور ورکرز شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے کیک کاٹا جبکہ مزدوروں کے حقوق کے اعتراف میں آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے کہا کہ صفائی ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں جو صبح سویرے اٹھ کر شہر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکرز گھروں، بازاروں، قبرستانوں اور مساجد کی صفائی کا نظام بہتر انداز میں چلا رہے ہیں، جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے