گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف)سینئر صحافی محمد رمضان نوشاہی نے اپنے ایک بیان میں سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا ہے، جس کے مثبت اثرات واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
محمد رمضان نوشاہی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے مؤثر اور عملی اقدامات نے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے۔ کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی اولین ذمہ داری عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوتی ہے اور گوجرانوالہ پولیس سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان کی قیادت میں اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام پولیس فورس کی اس کارکردگی پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ گوجرانوالہ کو ایک مثالی پُرامن شہر بنایا جا سکے۔ پولیس فورس کی دن رات کی محنت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی حکمت عملی لائقِ تحسین ہے۔