رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) رینالہ خورد کے نواحی علاقے ستگھرہ کے قریب دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی نواحی علاقوں سے دودھ سپلائی کرنے کے لیے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ راستے میں ستگھرہ کے قریب اچانک بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔