چوچک کے نواحی گاؤں میں افسوسناک واقعہ، خاتون نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار)رینالہ خورد کے نواحی علاقے میں گھریلو تنازع کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں واقع چکنمبر 4 جی ڈی کی رہائشی 27 سالہ زکیہ نے گھریلو ناچاقی سے دل برداشتہ ہو کر مبینہ طور پر زہریلی دوا پی لی، جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔ اہل خانہ نے فوری طور پر اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رینالہ خورد منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چوچک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے