میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ منظور علی جوئیہ)میہڑ کے علاقے جویا محلہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران اچانک فائرنگ شروع ہو گئی، جس سے 14 سالہ عبدالمنان چانڈیو اور عبدالرسول عرف ادڑو گائنچو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا۔
آخری اطلاعات تک بی سیکشن تھانے میں واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا، جبکہ واقعے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔