رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) سڑک کنارے ٹائر تبدیل کرنے والے شخص کو تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی کا رہائشی 43 سالہ ظفر ولد اشرف قومی شاہراہ شرقی بائی پاس رینالہ خورد پر اپنی کار کا پنکچر ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مقامی پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔