اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا گول چوک سے ملحقہ بازاروں اور کچہری انڈر پاس کا دورہ، انہوں نے منصوبوں کے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم سمیت متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کنٹریکٹرز کو کوالٹی میٹریل استعمال کرتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیں اور بازاروں کی خوبصورتی اور بحالی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ورک کے لیے اقدامات بارے بھی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ بازاروں میں سیوریج لائنز کی تعمیر و بحالی میں کام کے دوران تکنیکی امور کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ تاجروں کی سہولت کے لیے تمام تر کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوالٹی میٹریل کے استعمال پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ افسران منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کریں۔