اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف ملک ظفر) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بھاری اضافے کے بعد مہنگائی میں مزید طوفانی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جہاں بڑے تاجروں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، وہیں مزدور، دیہاڑی دار اور پسے ہوئے طبقے کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو جائے گا، جس سے عام آدمی کے لیے اب دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تک ایران کی جنگ اور علاقائی کشیدگی موضوعِ بحث بنی ہوئی تھی، مگر جیسے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوا تو عوامی توجہ فوری طور پر مہنگائی کے سنگین مسئلے کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ڈیزل اور پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ جائیں گے، جس کا سارا بوجھ غریب عوام کی کمر توڑ دے گا۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پسے ہوئے طبقے کے لیے روٹی کے حصول میں خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے اور روزی کمانے کے بہتر ذرائع مہیا کیے جائیں تاکہ مزدور اور کم آمدنی والا طبقہ فاقہ کشی جیسی مزید مشکلات سے بچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے