سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف مدثر رتو) ڈسکہ میں پسرور روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک پر چلنے والی 45 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے فرار ڈرائیور کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض بی بی پسرور روڈ پر جا رہی تھیں کہ اس دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ سٹی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرکے ملزم کی تلاش جاری کر دی ہے۔