واربرٹن: موٹر سائیکل کی ٹکر سے 80 سالہ خاتون جاں بحق

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ / سلمان قیوم، کرائم رپورٹر ): واربرٹن کے علاقے میں بے قابو موٹر سائیکل کی راہگیر خاتون سے ٹکر کے نتیجے میں 80 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بے قابو موٹر سائیکل نے سڑک عبور کرنے والی راہگیر خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال واربرٹن منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے