پیرعادل ( کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار باسط علی گاڈی) معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی اشرف خان کھوسہ سے سابق چیئرمین سید نادر امام کاظمی اور سابق چیئرمین امان عطاء خان بیگ نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور مختلف سماجی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران شرکا نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور علاقے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مختلف علاقائی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
آخر میں حاجی اشرف خان کھوسہ نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔