جروار کے گاؤں خدا بخش لغاری میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، پولیس سے کارروائی کا مطالبہ

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار)تحصیل میرپور ماتھیلو کے تھانہ جروار کی حدود میں واقع گاؤں خدا بخش لغاری میں رات گئے فقیر غازی لغاری کے گھر کے مرکزی گیٹ کی دیوار سے اینٹیں نکالنے کی مبینہ کوشش کی گئی، جس پر اہلِ خانہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اہلِ خانہ کے بیدار ہونے پر مشتبہ افراد کی سرگرمی کا علم ہوا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق واقعہ رات تقریباً 12 بجے پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گھر کے مرکزی گیٹ کی دیوار سے اینٹیں نکالنے کی کوشش کی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے اسی گیٹ کی دیوار سے اینٹیں نکالی تھیں۔ دوبارہ ایسے واقعے کی کوشش سے خاندان میں خوف و تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

واقعے کی اطلاع تھانہ جروار کے ایس ایچ او قادر بخش شر کو دے دی گئی ہے ۔ متاثرہ خاندان نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ملوث افراد کا سراغ لگایا جائے اور انہیں گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اہلِ خانہ نے مزید مطالبہ کیا کہ علاقے میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے