ایران سے معاملات بہتر ہو رہے ہیں، امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فورس ہے: ٹرمپ

ایران سے معاملات بہتر ہو رہے ہیں، امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فورس ہے: ٹرمپ

واشنگٹن:(کیو این این ورلڈ) امریکی صدر Donald Trump نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ جنگ میں ایران پر برتری حاصل کر چکا ہے، جبکہ امریکی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وینزویلا سے متعلق امریکی فوج کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ امریکی افواج نے مختلف محاذوں پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر Israel Heritage Foundation اور ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے ان کی تعریف میں کی گئی ایک پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں انہیں اسرائیل کے مضبوط ترین اتحادیوں میں سے ایک قرار دیا گیا۔ پوسٹ میں یروشلم، ایران اور Abraham Accords کے حوالے سے ٹرمپ کے کردار کو نمایاں کیا گیا۔

دریں اثنا، صدر ٹرمپ NATO Summit میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے Recep Tayyip Erdoğan کو اپنا دوست اور ایک باوقار رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دورہ خصوصی طور پر ترک صدر کی دعوت اور تعلقات کی وجہ سے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انقرہ میں شروع ہونے والے دو روزہ نیٹو سربراہی اجلاس میں روس سے متعلق سکیورٹی خدشات، یورپی دفاع، علاقائی تنازعات اور اربوں ڈالر کے ممکنہ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے