ٹرانسفارمر کی مرمت مکمل، اہلِ علاقہ نے مسئلہ حل کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

پیر عادل (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار باسط علی): دریائے پیر عادل کے علاقے بستی شاہ والی کا بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ روز جل جانے کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی افراد اور متعلقہ حکام کی کوششوں کے بعد ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام مکمل کرکے اسے دوبارہ نصب کر دیا گیا، جس کے بعد بستی شاہ والی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی۔ بجلی بحال ہونے پر اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اہلیانِ علاقہ نے اس مسئلے کے فوری حل اور بجلی کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر سردار صلاح الدین خان کھوسہ، سردار عبدالقادر خان کھوسہ اور سید نادر امام کاظمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخصیات نے عوامی مسئلے کے حل کے لیے بھرپور دلچسپی لی اور متعلقہ اداروں سے رابطے کرکے ٹرانسفارمر کی جلد مرمت اور تنصیب کو یقینی بنایا۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح فوری اور مؤثر اقدامات کیے جاتے رہیں گے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے