رینالہ خورد: ٹرین سے گر کر مسافر جاں بحق

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) ٹرین میں سفر کرنے والا ایک مسافر ریلوے پول سے ٹکرا کر ٹرین سے نیچے گر گیا، جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 22 جی ڈی کا رہائشی 31 سالہ سرفراز علی ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ دورانِ سفر ٹرین سے باہر جھانک رہا تھا کہ ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب پول سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ ٹرین سے نیچے جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مقامی پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے