منشیات فری پنجاب مہم: ننکانہ پولیس کی کارروائی، 10 کلو سے زائد منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/ کرائم رپورٹر سلمان قیوم) سید والا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

پولیس نے ایک اور علیحدہ کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے ان کے پاس موجود اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ننکانہ ارسلان زاہد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری "منشیات فری پنجاب” مہم کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ضلع بھر میں ان کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے