پشاور میں فائرنگ، وادی تیراہ کے اہم رہنما سید اکبر قتل

خیبر (کیو این این ورلڈ /نامہ نگار نورحلیم آفریدی سے): وادی تیراہ سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت کے اہم رہنما سید اکبر کو پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ چولی اصحاب بابا روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سید اکبر کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم قتل کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید اکبر ماضی میں پیر سیف الرحمن کے قریبی مریدوں میں شمار ہوتے تھے اور بعد ازاں ساتھیوں سمیت وادی تیراہ منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔ ذرائع کے مطابق بعد میں تنظیمی اختلافات اور اندرونی تنازعات کے باعث وہ وادی تیراہ سے پشاور منتقل ہوگئے تھے۔

سید اکبر کا تعلق قبیلہ ملک دین خیل سے بتایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے