پاکستان اور افغانستان متنازع امور سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کریں: روسی وزارت خارجہ

پاکستان اور افغانستان متنازع امور سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کریں: روسی وزارت خارجہ
ماسکو (کیو این این ورلڈ ) تفصیلات کے مطابق روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مسلح تصادم کا خاتمہ کریں اور اپنے تمام متنازع امور سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانی چاہیے اور اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

روسی بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغانستان سے آنے والے چار ڈرون مار گرائے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان حکومت نے 30 جون کو بلوچستان کی سرحد کی جانب چار ڈرون بھیجے تھے، جنہیں پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت نشاندہی کے بعد کامیابی سے تباہ کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے