ہیکرز نے دو بھارتی نیوز چینلز ہیک کر دیے، پاکستانی قومی ترانہ نشر
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز TV9 Telugu اور Freedom TV Kannada کے نشریاتی نظام تک رسائی حاصل کر لی۔
رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے TV9 Telugu پر بھارتی صدر کی تقریر کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشر کیا، جبکہ اس دوران اسکرین پر ایک پیغام بھی چلایا گیا جس میں پاکستان سے چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔
واقعے کے بعد دونوں چینلز کی نشریات متاثر ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق TV9 Telugu کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ جبکہ Freedom TV Kannada کے 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
بھارتی حکام اور متعلقہ نیوز چینلز کی جانب سے واقعے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ہیکنگ کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔