اسلام آباد اور نئی دہلی نے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستیں شیئر کر دیں
اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 715 قیدیوں پر مشتمل فہرست فراہم کی ہے، جن میں 409 سویلین اور 306 ماہی گیر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے یہ فہرست بھارتی حکومت کے حوالے کی، جبکہ پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکا شریواستو نے بھارتی قیدیوں کی فہرست پاکستانی حکام کو دی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت دونوں ممالک قیدیوں کی فہرستوں کا باقاعدگی سے تبادلہ کرتے ہیں۔